• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 31ملین سے زیادہ تمباکونوش ہیں آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹیو

ملتان ( سٹاف رپورٹر)آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹیو(اے آر آئی) کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے کہا ہے کہ ملک میں تین کروڑ دس لاکھ (31 ملین)سے زیادہ تمباکونوش ہیں ،جن کو اپنی اس عادت کو ترک کرنے کے لیے مدد کی فوری ضرورت ہے، تمباکو نوشوں تک پہنچے بغیر تمباکو کے استعمال کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکتا،گو کہ پاکستان نے سن 2004 میں تمباکونوشی کے خاتمے کے لیے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (ایف سی ٹی سی) کی توثیق کی مگر اس کا شمار اب بھی ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تمباکونوشی سے ہونے والی بیماریوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے،پاکستان میں ہر پانچ میں سے دو سگریٹ نوش دس سال کی عمر سے پہلے سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں، ایک تمباکونوش اوسطاً ایک دن میں 13 سگریٹ پیتا ہے،  تشویشناک بات یہ ہے کہ تمباکونوشی کی روک تھام کے قوانین اور ضوابط پر عمل درآمد کا فقدان ہے۔
ملتان سے مزید