• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں نے 9 سالہ طالبہ کی اغوا کی کوشش ناکام بنادی، ملزم تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہریوں نے 9سالہ بچی کےمبینہ اغوا کی کوشش ناکام بنادی، ملزم کو پکڑ کر تشدد کے بعد حوالہ پولیس کردیا، تفصیلات کے مطابق سیتل ماڑی پولیس کو گورنمنٹ پرائمری سکول بستی راجہ پور کے سٹاف ملازم محمد عثمان نے اطلاع دی کہ نامعلوم رکشہ ڈرائیور سکول آیا اور بتایاکہ نور فاطمہ کی والدہ نجی ہسپتال میں داخل ہیں، انکا ہمسایہ ہو ں اور بچی کو لینے آیا ہوں، وہ بچی کو رکشہ میں بٹھاکر لے گیا، تاہم کچھ دور جانے کے بعد مذکورہ بچی نے رکشہ میں چیخ پکار شروع کردی جس کی آواز سن کر قریبی شہریوں کا ہجوم جمع ہوگیا اور رکشہ کو روک کر بچی کو نیچے اتار لیا اور اطلاع پولیس کی گئی، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مبینہ اغوا کار کی شہریوں نے خوب دھلائی کی ہوئی تھی جسے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی جس کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید