• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس کا آپریشن، 24 گھنٹے میں پتنگ بازی میں ملوث 24 ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ملتان پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 24 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں ہزاروں پتنگیں اور دھاتی ڈور برآمد کر لیے گئے، تھانہ کینٹ ،کوتوالی اور بی زیڈ پولیس نے بھیک مانگنے کے الزام میں 23افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ملزمان ندیم احمد ،عاشق ،صفدر ، ندیم ، شان ، عامر ، شفیع ، پروین بی بی محمد رمضان ، مسرت ،وزیر مائی ،مریم ، حفیظہ ،سعید ، عدنان ، ساجد ، اللہ دتہ ،خالد ، غفران ، حفیظ مائی ، خان بی بی ، سویرا ، پیاری ،چدکی کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے،پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، بوہڑ گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم عدنان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ساتھی حنیف نے پولیس کو دیکھتے ملزم کو فرار کرادیا جس کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد افراد سمیت دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، چہلیک پولیس نے ملزم جہانزیب سے 550گرام چرس قطب پور پولیس نے ملزم وکی سے 7لیٹر ملزم وارث مسیح سے 6لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم پرویز سے 15لیٹر شراب گلگشت پولیس نے ملزم محمد ولی سے 1100گرام چرس اور سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم شہباز سے 1640گرام چرس برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،صدر شجاع آباد پولیس نے عدالتی بیانات سے منحرف ہونے کے الزام میں عورت سمیت دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 
ملتان سے مزید