ملتان (سٹاف رپورٹر) 9مئی واقعات، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی پانچ مختلف مقدمات کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوگئے، تفصیل کے مطابق سینیٹر عون عباس بپی بدھ کے روز اپنے وکلا کے ہمراہ سول جج ملتان فراز تبسم کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عون عباس بپی کو عدم پیروی پر اشتہاری قرار دے رکھا تھا، ایڈوکیٹ بلال شہباز نے عون عباس بپی کو اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کو ختم کرنے کی درخواست دے رکھی ہے ، سول جج ملتان فراز تبسم نے کیس میں حکم سنانے کے لیے سماعت مؤخر کردی بتایا گیا ہے کہ عون عباس بپی پر 9 مئی واقعات کے 5 مختلف مقدمات درج ہیں۔