ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ قطب پور پولیس کو تحصیلدار موڑ گارڈن ٹائون سے آسیہ بی بی نے اطلاع دی کہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ محمد مدنی دو نامعلوم افراد کے ہمراہ داخل ہوا اور مجھ پر تشدد کرتے ہوئے مجھ سے زیادتی کی کوشش کی، میرے شور واویلا پر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے جب کہ ملزم مدنی کو دبوچ کر کمرے میں بند کردیا گیا،مظفر آباد پولیس کو محمد حنیف نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن حمیراگھر موجود تھی کہ ملزم مہتاب آیا اور امدادی رقم کا میسج سینڈ کرنے کے بہانے اسے زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا، واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ایک ملزم کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔