ملتان(سٹاف رپورٹر) نادر آباد ریلوے کراسنگ کھول دیا گیا ، مذکورہ ریلوے کراسنگ ایم این اے سید علی قاسم گیلانی کی کاوشوں سے بنایا گیا ہے ، گزشتہ روز سابق ایم پی اے سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے ریلوے کراسنگ نادر آباد پھاٹک کا افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہوگیا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے کہہ کر اس حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے جو اپنے کیے گئے وعدے کیے پورے کرتی ہے،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما ملک منظور ڈھومرا اور سید عبداللہ شاہ نےبھی خطاب کیا ۔