• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک مظفر اٹھنگل ہائی کورٹ بار کی مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین نامزد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) قانون دان و سماجی رہنما ملک محمد مظفر اٹھنگل کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی مذہبی امور کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے،اس حوالے سے گزشتہ روز تقریب ہوئی ،جس میں صدر ہائی کورٹ بار اظہر خان مغل نے ان کو نامزدگی کا لیٹر دیا ،تقریب میں سابق صدر ہائیکورٹ بار ملتان ملک سجاد حیدر میتلا،سید اظہر علی شاہ گیلانی،سید قسور علی شاہ بخاری،ملک منور خلیق اٹھنگل بھی موجود تھے،وکلاء برادری ،سماجی تنظیموں کے رہنماوں اور دوست احباب کی جانب سے ملک محمد مظفر اٹھنگل کو ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی مذہبی امور کمیٹی کا چیئرمین نامزد ہونے پر مبارکباد دی گئی ۔
ملتان سے مزید