• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عزاداری کونسل کے نائب صدر عون عباس جعفری پر مبینہ حملہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان عزاداری کونسل کے نائب صدر عون عباس جعفری نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ویمن یونیورسٹی نزد یوبی ایل بینک کچہری چوک کے قریب  موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے مجھ پر حملہ کردیا، گاڑی پر اینٹ ماری جس سے گاڑی کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی اور گاڑی میں شیشہ ہی شیشہ بکھر گیا ،کچھ شیشہ کے ٹکڑے میرے سر میں بھی لگے جس کی وجہ سے سر میں معمولی خراشیں آئیں،اس پر فوری طور پر 15 پر کال کی لیکن پولیس تاخیر سے آئی ، پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر نے معاملہ کی چھان بین کی بجائے الٹا ان پر ہی چڑھائی کردی ،انہیں کہا گیا کہ یوبی ایل سے چوک کچہری کی جانب والے راستے کے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے حملہ آورز ملزمان کی شناخت ہوسکتی ہے اور ان کو پکڑا جاسکتا ہے ، مگر پولیس افسر کوئی کارروائی کرنے کی بجائے انہیں برابھلا کہتا موقع سے چلا گیا ۔ 
ملتان سے مزید