• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: اگر کوئی آدمی تراویح پڑھا رہا ہو، اور سجدہ کی آیت آجائے، وہ سجدہ بھی کرلے، لیکن سجدہ کرنے کے بعد اٹھ کر قیام میں سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھ لیتا ہے، تو ایک رکعت میں دو مرتبہ فاتحہ پڑھ لی، اس صورت میں آدمی پر سجدۂ سہو کرنا لازم ہے یا نہیں ؟

جواب: تراویح یا دیگر نمازوں میں اگر کسی رکعت میں سجدۂ تلاوت کے بعد کھڑے ہوکر دوبارہ سورۂ فاتحہ پڑھ لی جائے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا۔