• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: یونان کے صدارتی گارڈز کا دلچسپ مارچ انٹرنیٹ پر وائرل


’ایوزون‘ یونان کے اعلیٰ فوجی دستوں میں سے ایک دستہ ہے جن کی ایک بھرپور تاریخ ہے، اصل میں یہ یونانی فوج کے اندر ہی کا ایک منفرد دستہ ہے۔

سوشل میڈیا پر اس فوجی دستے کی مارچ کرتے ہوئے کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں یونان کے ایلیٹ گارڈز، ’ایوزونز‘ کو خصوصی اور دلچسپ مارچ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایوزون فوجیوں کا دستہ عام فوجی دستوں کے مقابلے میں بہت آہستہ آہستہ اور منفرد مارچ کرنے کے سبب شہرت رکھتا ہے۔

6 سال قبل یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو کو تاحال  199 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

Evzones کا منفرد مارچ اور اونچی ککس ہی قابلِ دید نہیں بلکہ ایوزونز کا روایتی لباس بھی نہایت دلچسپ دکھائی دیتا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں نیٹیزنز دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اِس فوجی دستے کو دنیا کی منفرد مخلوق قرار دے رہے ہیں۔

ایوزون کون ہیں؟

ایوزون یونان کے اعلیٰ فوجی ہیں جن کی ایک بھرپور تاریخ ہے، اصل میں، وہ یونانی فوج کے اندر ہی ہلکی پھلکی پیدل مارچ کرنے والا یونٹ ہے۔

یہ دستہ خاص طور پر صدارتی گارڈ کے ارکان پر مشتمل ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید