کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بیس بال لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری سید فخر شاہ کے مطابق مرد و خواتین کی لیگ ایک ساتھ کرا رہے ہیں۔ لیگ میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ 18 سے 21 اپریل تک بیس بال لیگ کے مقابلے ہوں گے۔