دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کی انتظامیہ نے پاکستان کمیونٹی سنٹر میں گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ، قو نصلر محمد واصف اور دی ہیگ، ایمسٹرڈیم ،روٹر ڈیم سے سیکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف مولانا حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے حاصل کیا۔ خادم مجتبی بٹ نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر کے خطیب مولانا حافظ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے سفیر پاکستان اور دیگر مہما نوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے، ہمیں معاشرے کے پس ماندہ افراد کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان کے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں۔ تقریب کے انعقاد کے لئے تمام تر اخراجات چوہدری اقبال قاضیاں، میاں عاصم محمود اور چوہدری عامر یوسف نے سپانسر کئے،ہالینڈ کی مساجد اسلامی مراکز میں بڑے جوش وخروش سے تراویح اور افطار پار ٹیوں کا سلسلہ ماہ رمضان میں جاری رہا۔