• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ کے 11 افسران اور 2 ملازمین تبدیل

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ)عید الفطر سے قبل متروکہ وقف املاک بورڈ نے 11 افسران اور 2 ملازمین کے تقرر و تبادلے کردیے۔ عظمی شہزادی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لاہور کوتبدیل کرکے ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ تعینات کیاگیا۔ محمد جاوید ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ کو تبدیل کرکے انچارج بورڈ میٹنگ سیل اورنور اسلم ایڈمنسٹریٹر کراچی ساؤتھ زون کو تبدیل کرکے ایڈمن رپورٹ کرنے کاحکم دیاگیا ہے۔ محمد مظہر بخاری ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر(او پی ایس ملتان) کو تبدیل کرکےڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لاہور اور منیر احمد اے ڈی سی او/ڈپٹی سیکرٹری ویجیلنس سیل لاہور کوزونل ایڈمنسٹریٹر ملتان تعینات کیاگیا ہے۔ تسکین اللہ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر پشاور کو ایڈمن میں رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے۔ آصف خان اے پی ایس / او پی ایس اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو 6 ماہ کے لیے زونل ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا۔شاہد علی اے پی ایس /ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرکے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کراچی ایڈمن تعینات کردیا گیا۔ محمد لطف اللہ خان اسسٹنٹ / انسپکٹر کراچی کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد لگادیا گیا۔ یاسر اصغر مونگا ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پشاور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ محمد ابراہیم چنگیزی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر حیدر آباد کو ایڈمن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ محمد عابد یو ڈی سی پشاور کو ایڈمن میں رپورٹ کا حکم دیاگیا۔ شبیر احمد ایل ڈی سی پشاور کو ایڈمن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید