• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں ابتک طبی عملے کے 489 افراد شہید

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد طبی عملے کے افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اسرائیل نے اب تک 310 طبی عملے کے افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

اسرائیل نے اب تک 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا ہے، اسرائیلی حملوں نے 32 بڑے اسپتالوں اور 53 ہیلتھ سینٹرز کو غیر فعال کر دیا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 126 ایمبولنسز بھی تباہ ہو گئیں، غزہ سے اب تک 4 ہزار 373 مریضوں کو علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقل کیا گیا ہے۔

غزہ میں اب بھی 10 ہزار سے زائد زخمی بیرونِ ملک منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں روز 63 افراد شہید ہوئے ہیں۔

غزہ میں اب تک 33 ہزار 545 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 94 زخمی ہوئے ہیں، ملبے میں دبے ہوئے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 367 ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں غذائی قلت سے اب تک بچوں سمیت 28 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید