• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر جیسوال نے عید کس کے ساتھ منائی؟

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار، گلوکار و نغمہ نگار عمیر جیسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر عیدالفطر کی لُک شیئر کی ہے۔

یوں تو عمیر جیسوال عام طور پر اپنے جیم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

تاہم عید الفطر کے موقع پر گلوکار نے اپنی عید لُک مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں انہوں نے اپنی سیاہ و سفید تصویر شیئر کی ہے جس کے مطابق انہوں نے عید پر شلوار قمیض زیب تن کیا ہے، اس تصویر میں ان کے جوڑے کا رنگ واضح نہیں ہورہا، جبکہ انہوں نے دھوپ کا چشمہ اور گھڑی بھی پہنی ہوئی ہے۔

گلوکار کی جانب سے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کا شلوار قمیض پہنا ہوا ہے اور اس تصویر میں وہ اپنے ڈھائی سالہ بھتیجے عمّار جیسوال کے ساتھ موجود ہیں اور اسے پیار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عمیر جیسوال نے اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

مذکورہ پوسٹس کے کمنٹس میں صارفین تبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف کر رہے ہیں اور انہیں بھی عید کی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید