• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اداروں کا منافقانہ رویہ دنیا میں جنگ و جدل کی وجہ ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عالمی امن کے ذمہ دار اداروں کا منافقانہ رویہ دنیا میں جنگ و جدل کی بنیادی وجہ ہے، اقوام متحدہ عالمی استعمار ی جارحیت کو روکنے کے بجائے اسے جواز فراہم کرنے کے کام آرہی ہے۔ مسلم امہ دہشتگردی اور سرپرستی کے مرتکب امریکہ، اسرائیل اور بھارت کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم ترحیم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا انعقاد نوشکی بلوچستان میں مسافر بس کے مسافروں سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی بلندیِ درجات کیلئے کیا گیا، علامہ حسین مقدسی نے باورکرایاکہ عالمی امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ فلسطین و کشمیر کے سلگتے ہوئے مسائل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید