پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان نےبھی عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
اداکار بلال عباس خان نے اپنے عمرے سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کسی قسم کی کوئی بھی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔
اداکار کے فین اور دیگر سوشل میڈیا پیجز پر تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جن میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں، مطاف میں طواف کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال عباس خان نہایت عاجزانہ انداز میں، خانہ کعبہ کے احترام میں نظریں جھکائے طواف کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں شوبز اور کھیل کے شعبے سے وابستہ پاکستان کے متعدد ستاروں نے عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔