• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر نے شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کو اَن فالو کیوں کیا؟ بالی ووڈ میں نئی چہ مگوئیاں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر متعدد مشہور شخصیات کو اَن فالو کر کے مداحوں کو حیران کر دیا، جس کے بعد شوبز حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرن جوہر نے اپنے قریبی دوستوں اور بالی ووڈ ستاروں، جن میں شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، کارتک آریان، اننیا پانڈے اور معروف ڈیزائنر منیش ملہوتھرا شامل ہیں، ان کو انسٹاگرام پر اَن فالو کر دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرن جوہر اب بھی پرینکا چوپڑا کو فالو کر رہے ہیں جبکہ ان کی فالوونگ لسٹ صرف 78 افراد تک محدود ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی چہ مگوئیوں کے بعد کرن جوہر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت دی کہ یہ سب ڈیجیٹل ڈیٹا کس کا حصہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں انسٹاگرام پر اپنا وقت اور توانائی کم کرنے کے لیے سب کو اَن فالو کر رہا ہوں، خدا کے لیے اسے قومی خبر نہ بنائیں، کوئی اور کلک بیٹ ڈھونڈ لیں، یہ کوئی اہم بات نہیں۔

دوسری جانب فلم فیئر کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کرن جوہر کا یہ اقدام محض ایک سوشل میڈیا اسٹریٹیجی ہے اور اس کے پیچھے کسی قسم کی ذاتی ناراضی یا اختلاف موجود نہیں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی حالیہ پروڈیوس کردہ فلم چاند میرا دل باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی جبکہ ناقدین کی جانب سے بھی فلم کو ملا جلا ردِعمل ملا۔

کرن جوہر کی آنے والی فلم ناگ زیلا میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید