• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا قربانی کا گوشت پیک کرتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کو عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کا گوشت پیک کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

 جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عید کے موقع پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں کالے رنگ کی ٹی شرٹ اور سوئٹ پینٹ میں ملبوس ہاتھوں میں چوڑیاں پہنے قربانی کا گوشت پیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنت مرزا ویڈیو میں گوشت پیک کرتے ہوئے وقفے وقفے سے اپنے بال بھی صحیح کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں مشہور پاکستانی گانا ’وے سب توں سوہنیاں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

جنت مرزا کی یہ ویڈیو چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تنقید کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کچھ صارفین ٹک ٹاکر کے گوشت پیک کرتے ہوئے ہاتھوں میں اتنی بھاری چوڑیاں پہننے اور بال ٹھیک کرنے پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں تو کچھ کو ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا لگانا پسند نہیں آیا۔

جبکہ کچھ صارفین نے مقدس فریضے کی ادائیگی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید