• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا علی و اعجاز خان، راج و سمرن بن گئے، نئی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر اپنی وائرل ویڈیو کی وجہ سے خبروں میں آ گئیں۔

فضا علی نے حال ہی میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ ایک رومانوی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں نے خود کو بالی ووڈ کی مشہور فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے مقبول کردار راج اور سمرن کے انداز میں پیش کیا ہے۔

ویڈیو میں دونوں ایک رومانوی گانے پر پرفارم کرتے دکھائی دیے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

کئی صارفین نے اس ویڈیو پر طنزیہ اور مزاحیہ ردعمل دیا ہے، ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیا سمرن کو اس بارے میں پتہ بھی ہے؟ جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا ہے کہ میں ان کی طرف سے پوری قوم سے معذرت کرتا ہوں، ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

واضح رہے کہ فضا علی گزشتہ کئی برسوں سے اپنے منفرد انداز اور وائرل سوشل میڈیا کلپس کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید