• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوجا بھٹ کا عالیہ بھٹ سے دلچسپ موازنہ، بھانجی راہا سے متعلق بھی بڑا دعویٰ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنا اپ گریڈڈ ورژن قرار دے دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ ناصرف ایک ذہین اداکارہ ہیں بلکہ وہ شوبز انڈسٹری کو بہت سمجھداری سے ہینڈل کرنا جانتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے وقت میں کام کر چکی ہوں، اب عالیہ کا دور ہے، اس کے اندر وہ صلاحیتیں اور سمجھ بوجھ موجود ہے جو میرے پاس نہیں تھی، وہ جانتی ہے کہ اس انڈسٹری میں کیسے آگے بڑھنا ہے اور وہ یہ سب شاندار انداز میں کر رہی ہے۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ عالیہ اپنے کرداروں کے انتخاب، ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے اور ریہرسل کے لیے وقت دینے کے معاملے میں بے حد سنجیدہ اور ذہین ہیں۔

اداکارہ نے دلچسپ انداز میں عالیہ کو اپنا اپ گریڈڈ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیسے نیا فون پرانے فون سے زیادہ فیچرز کے ساتھ آتا ہے، ویسے ہی عالیہ میرا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں عالیہ کی بیٹی راہا کپور بھی شاید اس خاندان کا مزید اپ گریڈڈ ماڈل ثابت ہو۔

پوجا بھٹ نے ننھی راہا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ پیدا ہی اداکارہ بننے کے لیے ہوئی ہے، اگر وہ ناسا کی سائنسدان نہ بنی تو یقیناً اداکارہ بنے گی، اس بچی میں ایک خاص چمک ہے، جب وہ کمرے میں داخل ہوتی ہے تو سب کی نظریں صرف اسی پر ٹھہر جاتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید