• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتحی کی نئی ویڈیو عید الاضحیٰ پر خصوصی توجہ کا مرکز

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی کی نئی ویڈیو عیدالاضحیٰ پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

نورا فتحی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہیں اس ویڈیو میں عید کے موقع پر سنہرے رنگ کی کڑھائی والا روایتی کافتان پہنے ہوئے انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ لوگوں کو میرا عید کا جوڑا پسند آیا؟

یہ ویڈیو صرف چند ہی لمحات میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نورا فتحی صرف پاکستان یا بھارت میں ہی نہیں بلکہ شمالی افریقا سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں بھی کافی مقبول ہیں اور اس وقت انسٹاگرام پر ان کے 46.2 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید