پنجاب کے 12صوبائی اور 2 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 40 لاکھ 44 ہزار 552 ووٹر رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز میں 21 لاکھ77 ہزار 187 مرد اور 18 لاکھ 67 ہزار 365 خواتین شامل ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے 663 مردانہ، 649 زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21 اپریل کو کیا جائے گا، مختلف اضلاع میں پولنگ اسٹاف کی تربیت کا عمل جاری ہے۔