• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال میں ہمارے 31 ہزار فوجی ہلاک ہوگئے، یوکرینی صدر

کیف/ ماسکو (نیوزڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے حملے کے بعد سے دو سالوں کے دوران 31ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین سال 2024 فورم سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یہ نقصان یوکرین کیلئے ایک عظیم قربانی ہے۔ زیلنسکی نے یہ بھی بتایا کہ یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں میں دسیوں ہزار افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے تک درست اعداد و شمار معلوم نہیں ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ یوکرین نے 24فروری 2022کو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک اپنے ہلاک فوجیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب روس نے بھی ہلاکتوں کے چند سرکاری اعداد و شمار بھی فراہم کیے ہیں، آزاد روسی خبر رساں ادارے کےمطابق 2022اور 2023میں تقریباً 75 ہزار روسی مرد جنگ میں لڑتے ہوئے مارے گئے۔ روسی نقصانات کے حوالے سے زیلنسکی نے کہا کہ ایک لاکھ 80ہزار روسی فوجی ہلاک اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں تاہم دسمبر 2023کے وسط میں امریکی انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین میں 3لاکھ 15ہزار روسی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے اگست میں یوکرائنی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 70ہزار اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار بتائی تھی۔
یورپ سے سے مزید