نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا، حلف برداری کے موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
جماعت اسلامی کے مرکز لاہور منصورہ میں حافظ نعیم الرحمان کے حلف اٹھانے کی تقریب میں کارکنوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان سابق امیر جماعت سراج الحق سے گلے مل کر رو پڑے۔
جماعت اسلامی کے دیگر بزرگ رہنماؤں نے بھی نومنتخب امیر کو استقامت کی دعا دی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے امیر ہیں، ارکان جماعت اسلامی نے انہیں 5 سال کے لیے جماعت اسلامی کا امیر منتخب کیا ہے۔