کراچی (این این آئی) بارش کا نیا سسٹم کراچی میں اثر انداز ہوئے بغیر ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کی جانب چلا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔