• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، فاروق عبداللّٰہ

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا،آخر بھارتی حکومت جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ کب واپس دے گی۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے چھ سال مکمل ہونے پر سری نگر میں ایک احتجاجی ریلی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی 5 اگست کو جشن منانے کی کوشش کرتی رہی لیکن حقیقت یہ ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کا جشن منانے کے لیے مودی سرکار کے پاس کچھ نہیں ہے بلکہ 5 اگست کا دن یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 6 سال میں مقبوضہ کشمیر کی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید