اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری مدت ملازمت مکمل کرکے سات اگست کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی جگہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو آئی جی بلوچستان لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ نئے آئی جی کی تقرری کی منظوری وفاقی کا بینہ دے گی۔