اسلام آباد (ساجد چوہدری ) ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے ڈائریکٹر جنرل (ایم پی ون )سکیل پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ان کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر تین سال کیلئے کی گئی ہے ،ان کے کنٹریکٹ کی میعاد 5اگست 2025سے شروع ہو گی ، تقرری کی شرائط و ضوابط وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ مینجمنٹ پوزیشن پالیسی-2020 کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 20جون کو ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔