• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام جیسے فالس فلیگ واقعات ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا سبب بن سکتے ہیں، مشال ملک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما مشال حسین ملک نے کہا کہ پہلگام جیسے فالس فلیگ واقعات ایٹمی طاقتوں کے درمیان تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی محض ایک لفظ نہیں، بلکہ ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور اس جدوجہد میں جولوگ شامل ہوتے ہیں ان کی زندگیاں اب ان کی ذاتی نہیں رہتیں،یہ زندگی صرف قوم، نظریے اور آزادی کی امانت بن جاتی ہے،یاسین ملک سے شادی کرنا پوری تحریک آزادی سے شادی کرنے کے برابر ہے۔پلوامہ اور پہلگام جیسے فالس فلیگ واقعات صرف ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہرکیاکہ ایسے فالس فلیگ من گھڑت واقعات خطے میں موجود ایٹمی طاقتوں کے مابین ٹکراؤکا سبب بن سکتاہے جس سے پوراخطہ متاثرہوگا۔عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام آڈیوویژول سینٹر جامعہ کراچی میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور ناانصافی کا شکار ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ محض ایک زمینی تنازع یا علاقائی سیاست کا موضوع نہیں، بلکہ بنیادی انسانی حقوق اور حقِ خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرخالد محمودعراقی نے جامعہ کراچی میں کشمیر سوسائٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسرڈاکٹر نوشین وصی کو اس کا سربراہ مقررکردیا۔
اہم خبریں سے مزید