• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا کون سا جج کرپٹ ہے اچھی طرح جانتا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو نہیں پتہ کہ اْن کا کون آدمی کرپٹ ہے؟ ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے اچھی طرح جانتا ہوں، مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں، ان کا بس چلے تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پٹوار خانوں میں کرپشن اور رشوت ستانیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ جمع کرادی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ پٹواریوں نے منشی رکھے ہوئے ہیں، کرپشن اور رشوت لی جاتی ہے۔اسٹیٹ کونسل نے کہاکہ ہم نے رپورٹ دی ہے اور اِن مسائل کے حل کو بھی یقینی بنائیں گے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کی رپورٹ آ گئی ہے،میں نے دیکھ لی ، یہ حال ہے، مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید