• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی‘ 4.5 ارب لاگت کے نئے ترقیاتی منصوبے

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی پروونشل اینول ڈویلپمنٹ پروگرام اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی ساڑھے چار ارب روپے کی ترقیاتی ا سکیموں کے ٹینڈر کر نے جا رہی ہے‘ پرونشل اے ڈی پی میں پیور بلاکس،سڑکیں ،پارکس اور دیگر منصوبےشامل ہیں‘ ان اسکیموں کی تعداد 34 اورڈھائی ارب روپے لاگت ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں‘ ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ طارق مغل نے رابطہ کرنے پر نئے ٹینڈرز کی تصدیق کی اور بتایاکہ اس وقت ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی جاری اسکیموں کی تعداد442اورپروونشل اےڈی پی کے جاری منصوبے156ہیں جبکہ کلک کے تحت کراچی میں جاری منصوبے9 ہیں ‘ ڈی جی نے مزید کہا کہ شہر کی چاراہم سڑکوں کی لائٹس کو سولر پر منتقل کرنے کا کام میرین ڈرائیو کلفٹن سےشروع ہو گیا ہے‘واضح رہے 90کروڑ روپے کی لاگت سےمیرین ڈرائیو،شاہراہ فردوسی، شاہراہ ایران اور شاہراہ فیصل کی اسٹریٹ لائٹس کوشمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گااوراس مقصد کے لئے پہلے سے موجود بجلی کھمبوں کو ہی استعمال میں لایا جائے گا ۔
اہم خبریں سے مزید