• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے چیوننگ اسکالرشپس کے دروازے کھول دیئے

لاہور(آصف محمود بٹ )برطانیہ نے اپنی بین الاقوامی شہرت یافتہ چیوننگ اسکالرشپ پروگرام برائے سال 2025ء کے تحت پاکستانی امیدواروں کیلئے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  7 اکتوبر 2025ء تک چیوننگ ویب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے  اعلان کیا کہ نوجوان پیشہ ور افراد کو اس اسکالرشپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانیہ کی نامور جامعات میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے مواقع حاصل کرسکتے ہیں یہ اسکا لرشپ نہیں بلکہ پاکستان کے غیرمعمولی قائدین کیلئے ایک مضبوط آغاز ہے ۔چیوننگ اسکالرشپ، جو برطانوی حکومت کا فلیگ شپ تعلیمی پروگرام تصور کیا جاتا ہے، ان پیشہ ور افراد کے لیے مخصوص ہے جو اعلیٰ تعلیمی معیار، قیادت کی صلاحیت اور سماجی بہتری یا عوامی خدمت سے گہرا وابستہ رکھتے ہوں۔ منتخب امیدواروں کو ایک سال پر مشتمل تعلیمی اور پیشہ ورانہ تجربات کے دوران برطانوی تعلیمی اداروں، کثیر الثقافتی ماحول اور عالمی نیٹ ورکنگ کے مواقع میسر آئیں گے۔ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا تھا کہ چیوننگ صرف ایک اسکالرشپ نہیں بلکہ پاکستان کے غیرمعمولی قائدین کے لیے ایک مضبوط آغاز ہے۔
اہم خبریں سے مزید