• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی سرکاری ملازم کو بغیر انکوائری برطرف نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو باقاعدہ انکوائری یا سماعت کا موقع فراہم کیے بغیر ملازمت سے برطرفی جیسی بڑی سزا نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ قدرتی انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہے،جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ملک محمد رمضان بنام کمشنر سرگودھا ڈویژن کے مقدمہ کا فیصلہ جاری کردیاہے ،عدالت نے 19 جون 2025 کو اپیل کی سماعت کی تھی،عدالت نے ٹریبونل کی جانب سے اپیل گزار کو نوکری سے فارغ کرنے کے محکمانہ حکمنامہ کو برقراررکھنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مدعا علیہان کو اپیل گزار کو دوبارہ سروس پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید