• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر قابلِ قبول نہیں، پی ٹی اے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پی ٹی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر یا سرگرمیاں ہرگز قابلِ قبول نہیں، مذاہب، رسالت یا مقدس شخصیات کی توہین قابل گرفت جرم ہے،پی ٹی اے کی طرف سے جاری انتباہ میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی آن لائن مواد سے خبردار رہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اظہارِ رائے کی آزادی ہر فرد کا حق ہے مگر آزادی کے نام پر غیر قانونی مواد کی تشہیر یا سرگرمیاں ہرگز قابلِ قبول نہیں،کسی فرد یا ادارے کے خلاف اشتعال انگیز مواد قانوناً جرم ہے، دفاع اور دیگر قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز اور جھوٹا پروپیگنڈا بھی قابل گرفت ہے ، فحش، غیر اخلاقی مواد،جعلی خبروں کی تشہیر غیر قانونی ہے۔
اہم خبریں سے مزید