لاہور،فیروزوالہ( کرائم رپورٹر،نامہ نگار)شادباغ میں اغو ا کے بعد نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جس کو قتل کر کے پھینک دیا گیا ، شناخت سحر کے نام سے ہوئی ہے ،مقتولہ کچھ دن پہلے سسرالیوں سے ناراض ہوکر میکے آئی تھی گزشتہ روز اس کا شو ہر مناکرساتھ لے گیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی سٹی آ پر یشن سے رپوٹ طلب کر لی، رائے ونڈ کے علاقہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔ ملزم اشفاق نے آسیہ بی بی کو پہلے استری سے تشدد کا نشانہ بنایا پھر ملزم نے گلے پر چھُری کے وار کر کے قتل کر ڈالا ملزم نشے کا عادی ہے ۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔کوٹ عبدالمالک کے علاقے سوئی گیس روڈ پر معمولی تلخ کلامی پر 16 سالہ حسنین نےاپنی بہن 30سالہ صدف کوگولی مار کرقتل کردیا۔