• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام ریل تخلیق کرنے کی کوشش نے بھارتی نوجوان کی جان لے لی

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وائرل انسٹاگرام ریل تخلیق کرنے کی کوشش نے نوجوان بھارتی طالب علم کی جان لے لی۔ 

اس حوالے بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے قصبے جنپد بانڈہ کے 21 سالہ طالب علم شیویم کمار ایک اسکول کی چھت پر نصب فلیگ پوسٹ پر الٹا لٹک گیا اس دوران اسکے دوست اس اسٹنٹ کو ریکارڈ کرتے رہے۔

بدنصیب طالب علم چاہتا تھا کہ وہ الٹا لٹکنے کے دوران جھنڈا لہرا سکے تاہم سیمنٹ کا پول اسکا وزن برداشت نہ کرسکا اور گر گیا جس کے نتیجے میں اسکی موت واقع ہوگئی۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اسکی انسٹاگرام فیڈ اس قسم کے متعدد اسٹنٹ سے بھری ہوئی تھیں، جس میں اس نے درختوں اور چھتوں پر الٹا لٹک کر کئی ریکارڈنگ کروائی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید