• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اسٹریٹ کرائم کے باعث لہو لہان، شہری غیر محفوظ ہیں، امین الحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیوایم پاکستان کےرہنما اور رکن قومی اسمبلی سیدامین الحق نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کہا کہ آج کراچی اسٹریٹ کرائم کے باعث لہو لہان ہے یہ شہر وفاق کو 65فیصد اور صوبے کو 95فیصد کما کر دیتا ہے اور اسکے شہری غیر محفوظ ہیں ،کراچی ،حیدرآباد اور کچے کے علاقے جرائم کی لپیٹ میں ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ دو ماہ سے ایوان سے غیر حاضر ہیں ، امین الحق نے مطالبہ کیا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔