کراچی (اسد ابن حسن) سیکرٹری ایس این جی ڈی نے صوبے کے انسپکٹر جنرل، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو سخت وارننگ کا مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ متعدد بار سرکاری افسران کو گاڑیوں کے غیر قانونی اور بے جا لوازمات کو استعمال کرنے کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے جاتے رہے ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہو رہا۔ تمام افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرکاری گاڑیوں سے کالے شیشے، ہوٹرز یا سائرن، فینسی نمبر پلیٹس، جعلی نمبر پلیٹس یا ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹس کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔