• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے این ایف سی ایوارڈ کا فوری اعلان کیا جائے، میاں رضا ربانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ فوری طور پر نئےاین ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیاجائے،امریکی صدر کے ٹوئٹ سے پیٹرولیم معاہدہ افسوس ناک ، تفصیلا ت بھی سامنے نہیں لائی گئیں،نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ 57.5 فیصد سےکم نہیں ہوسکتا ، وفاقی وزرا کے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کے حوالہ سے بیانات افسوس ناک ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کیا ،رضا ربانی نے کہا کہ وفاق کی جانب سے پیٹرولیم اور معدنیات کے حوالے کیے گئے تمام معاہدوں کو پارلیمان میں لایا جائے،وفاقی حکومت اپنے ممکنہ ریوینو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے صوبوں سے مدد مانگنے کے بجائے اپنے اخراجات کو کم اور ٹیکس اصلاحات کرے۔ اختیارات کی منتقلی صرف وفاق سے صوبوں تک محدود نہیں رہنے چاہئیں بلدیات کو بھی منتقل ہونے چاہئیں،انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم کے ساتھ سازش ہونے جارہی ہے۔مرکز پسند ذہنیت نے اٹھارہویں ترمیم اور اختیارات و فزیکل منتقلی کو شروع دن سے تسلیم نہیں کیا ہے۔آئین کے مطابق پانچ سال سے زیادہ کوئی پرانا این ایف سی نہیں چل سکتا۔
ملک بھر سے سے مزید