• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت سے کشمیر میں ہر دن یومِ استحصال ہے، ڈاکٹر محمد طفیل

کراچی ( جنگ نیوز) جامعہ این ای ڈی کے شعبہ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس(یوفا) کے تحت یومِ استحصالِ کشمیر کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس کے استقبالیہ سے ڈائریکٹر یوفا ڈاکٹر محمد عامر قریشی نے خطاب کیا، میزبانی کے فرائض ندا آفتاب نے انجام دیئے۔ جامعہ کی ترجمان فروا حسن کے مطابق اس سیمینار میں کشمیر سے آئے طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ پریزینٹیشن اور نغمے ’’ میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن، ستم شعاروں سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن‘‘ پیش کیے جانے پر ہر آنکھ نم دیدہ تھی۔ اس موقعے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ بھارت یوں تو خود کو جمہوریت کا علمبردار بناکر پیش کرتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے باعث وہاں کے رہنے والوں کے لیے ہر دن ہی یومِ استحصال ہے۔

ملک بھر سے سے مزید