• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

K الیکٹرک کو ریڈ لائن کی راہ میں حائل یوٹیلیٹیز 15 ستمبر تک منتقل کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے کے الیکٹرک کو ریڈ لائن، بی آر ٹی کی راہ میں حائل یوٹیلیٹیز کی 15ستمبر تک منتقلی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو بی آر ٹی کوریڈور میں 2 اعشاریہ 7کلومیٹر پر محیط کے فور منصوبے کی پائپ لائن جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن، بی آر ٹی منصوبے پر ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن و دیگر متعلقہ حکام اور کے الیکٹرک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اور منصوبے میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر وزیر نے ہدایات دیں کہ منصوبے کی راہ میں درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں تاکہ منصوبے پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو۔
ملک بھر سے سے مزید