• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ نوجوانوں کو صحت، تعلیم دیگر شعبوں میں مواقع ملنے چاہیں، ایاز صادق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے بلوچ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور وفاقی اداروں میں بلوچستان کی موثر نمائندگی پر بھی اتفاق کیا ۔سپیکر ایاز صادق نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید