کراچی (جنگ نیوز ) جدوجہد آزادی کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے گزشتہ روز کراچی میں ’’یوم استحصال‘‘ کے حوالے سےمنعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اور اعزازی قونصل جنرل اشتیاق بیگ نے کیا۔