• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جشن آزادی کے موقع پر خون عطیہ مہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی کے جذبے اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آزادی فورٹ نائٹ کے سلسلے میں آج ایک عطیہ خون مہم کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام جے ایس ایم یو ڈائیگنوسٹک لیب، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح اسپتال) کے گائنی وارڈ 9بی ، (ینگ میڈیکل کمیونٹی) اور پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ، فیکلٹی اور عملے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور خون عطیہ کر کے پاکستان کی آزادی کو ایک انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے طلبہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خون عطیہ مہم ہمارے نوجوانوں کے جذبۂ خدمت خلق کی عکاسی کرتاہے۔

ملک بھر سے سے مزید