• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کا صحافی پردرج مقدمات کی انکوائری سینئر افسران سے کروانے کا حکم

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز نے سینئر صحافی سید طلحہ فاروق پر درج کئے گئے مقدمات کی انکوائری سینئر افسران سے کروانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے وفد نے آر پی او سے ملاقات کر کے انہیں چوآسیدن شاہ کے صحافی سید طلحہ فاروق پر درج مقدمات میں گرفتاری سے آگاہ کیا۔ وفد نے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی کی قیادت میں آر پی او سے ملاقات کی تھی۔