• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن نے میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا

میرپورخاص(نامہ نگار)سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ماس ٹرانزٹ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی مشکلات میں مبتلا ہے اور اس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے عوام کو رلیف فراہم کرکے سستے اور بہتر ماحول میں سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔ان خیالات کا انھوں نے میرپورخاص میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مذید کہا کہ اس وقت پاکستان کی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی مشکلات میں مبتلا ہے اور اس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہر ممکن کوشش ہے عوام کو ریلیف فراہم کر کے سستے اور بہتر ماحول میں سفری سہولیات فراہم کی جائیں انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوامی خدمت کے 10 نکاتی ایجنڈے کی شروعات کا آغاز کر دیا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کے مطابق اپنے کام کی شروعات کی ہے آج میرپورخاص کی عوام کے ساتھ ساتھ سندھ صوبے کے لئے اہم دن ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کے دیرینہ مسائل کوحل کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید