• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: سعودی وفد کا جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کا دورہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے حوالے سے دو رکنی سعودی وفد نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کا دورہ کیا۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی میں سعودی قونصل جنرل دورہ کرنے والے دو رکنی سعودی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔ 

ترجمان کے مطابق قائم مقام ایئرپورٹ منیجر نے سعودی وفد کو بریفنگ دی، اس موقع پر وفد نے ایئرپورٹ لاؤنجز کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق سعودی وفد کی اے ایس ایف، ایف آئی اے، کسٹمز اور سی اے اے انتظامیہ سے ملاقات ہوئی۔ 

ترجمان سی اے اے کے مطابق سعودی وفد کی پروسیسنگ ضروریات اور طریقہ کار کے تعین کےلیے ٹیکنیکل ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ 

ترجمان نے بتایا کہ یہ دورہ حج زائرین کےلیے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی امیگریشن سہولیات کو حتمی شکل دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 

جناح انٹر نیشنل میں لاؤنج، ہال، ٹرمینل حتمی طور پر مختص ہونے کے بعد وہاں سعودی اہلکار کاؤنٹرز اور آلات لگا سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہلے ہی کامیابی سے نفاذ ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید