• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصورِ پاکستان پیش کرنے پر قوم علامہ اقبالؒ کی شکر گزار ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی (اپنے نامہ گار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ نظریہ اساسی اور تصورِ پاکستان پیش کرنے پر پوری قوم شاعرِ مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کی شکر گزار ہے جن کی تعلیمات کی عملی پیروی کر کے دہشت گردی سے شدید زخمی وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔ اتوار کو ہیڈ کوارٹرز مکتب تشیع میں علامہ اقبال کے یوم وفات کے موقع پر دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں بلکہ پوری امت مسلمہ کو ترغیب دیتے ہوئے خاک مدینہ و نجف کو اپنی آنکھ کا سرمہ قرار دیا۔ 
اسلام آباد سے مزید