• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلا م آبادکا افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 7دن کا الٹی میٹم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی پولیس کے افسروں کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے سات دن کا الٹی میٹم دے دیا،پیر کوسنٹرل پولیس آفس میں وفاقی پولیس کے سینئر پولیس افسروں کے ساتھ تعارفی اجلاس میں آئی جی نے کہاکہ کرپشن، قبضہ مافیا اور عوام کے ساتھ بدتمیزی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی، انہوں نے کہا کہ کمانڈ صرف اللہ کی ہے ،ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے۔ آئی جی نے کہا کہ ضلع بھر میں 25 سے 45 سال عمر کے پولیس افسران کو نائٹ پٹرولنگ آفیسرز تعینات کیا جائے گا ۔دریں اثناءآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت ٹریفک  آفس میں بھی اجلاس ہوا جس  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ون ویلنگ کے خلاف مہم تیز کی جائے،فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جا ئیں۔
اسلام آباد سے مزید